بعض اوقات دن بھر کی بے پناہ تھکن کے بعد بھی رات کو نیند نہیں آتی لیکن کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
ماہرین نے تھکن کے باوجود نیند نہ آنے کے متعدد اسباب بتادیے ہیں جنہیں ذیل میں مرحلہ وار درج کیا گیا ہے۔
نیند کی ٹائمنگ مختلف ہونا
بعض اوقات نیند کا شیڈول بگڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم کا سائیکل بھی غیرمتوازن ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں بھی تھکن کے باوجود کوشش کرنے پر بھی نیند نہیں آتی۔
پریشانی یا ذہنی دباؤ
شدید ذہنی الجھن یا پریشانی دماغ کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے نیند کا شیڈول بگڑ جاتا ہے۔ لوگ تھکن اور نیند کی کمی کے باوجود سونے میں کامیاب نہیں ہوتے۔
قیلولہ
جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے دن میں قیلولہ کرنا کافی مفید ہوتا ہے جس سے توانائی بحال ہوتی ہے، تاہم آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر آپ دن میں کافی نیند حاصل کر لیتے ہیں تو رات میں نیند آنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈیجیٹل آلات کا استعمال
یاد رکھیں کہ جہاں تک ڈیجیٹل آلات کا استعمال کافی مفید ہے اسی طرح اس کا زیادہ استعمال بھی صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے کا باعث ہوتا ہے۔
ٹی وی، لیپ ٹاپ، سمارٹ فون سے نیلی روشنی خارج ہوتی ہے جس کی لہریں انسانی بائیولوجیکل گھڑی کو متاثر کرنے کا باعث ہوتی ہیں۔
میلاٹون ونڈو
اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک گھنٹہ ہوتا ہے اس دوران خون میں میلاٹون ہارمون خون میں بلند سطح پر پہنچ جاتا ہے جس کا دورانیہ ایک گھنٹے کا ہوتا ہے۔ اگر اس دوران نیند کی آغوش میں چلا جائے تو بہتر بصورت دیگر ’میلاٹون ونڈو‘ کھل جانے یعنی وہ پیک پوائنٹ گزر جانے کے بعد نیند دور ہوجاتی ہے۔




















