آج ہم آپکو بتائیں گے کہ موسمِ سرما میں گرم دودھ کے ساتھ شہد پینے سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔
مضبوط ہڈیاں
موسمِ سرما کی ٹھنڈ ہڈیوں میں درد کی وجہ بنتی ہے، اس موسم میں دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال کیلشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
دودھ اور شہد کا امتزاج ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

قوتِ مدافعت میں بہتری
موسمِ سرما میں اپنی قوتِ مدافعت کو دودھ اور شہد کے بہترین امتزاج سے بہتر بنائیں۔ پروٹین، زِنک اور وٹامن ڈی اور اے سے بھرپور دودھ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
توانائی سے بھرپور
دودھ اور شہد موسمِ سرما میں طاری رہنے والی سستی کو باآسانی دور کرتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خوراک میں کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین کی مقدار زیادہ رکھیں۔
چمکدار جلد
موسمِ سرما میں خشک جلد ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ دودھ اور شہد کی اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتی ہیں۔
نظامِ ہاضمہ میں بہتری
گرم دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ دودھ کی پروبائیوٹک خصوصیات شہد کے مائکروبیل اثرات کے ساتھ مل کر ایک سِمفونی(symphony) تیار کرتی ہیں جو صحت مند بیکٹیریا کو فروغ دیتی ہے۔

پھیپھڑوں کی صحت
موسمِ سرما میں اکثریت کو نزلہ زخام کے سبب سانس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر گرم دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال اس مسئلے کو دور کرسکتا ہے۔




















