Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ نہار منہ چائے یا کافی پینے کے یہ اثرات جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ نہار منہ چائے یا کافی پینے سے ہماری صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں۔

خالی پیٹ چائے یا کافی پینے کی عادت صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

جی ہاں، کیفین والے تمام مشروبات کا نہار منہ استعمال صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

متلی کا احساس

چائے میں موجود مخصوص مرکبات متلی کا احساس دلا سکتے ہیں، خاص طور پراگر آپ نہار منہ یا خالی پیٹ اس گرم مشروب کا استعمال کریں۔

پیٹ پھولنا یا گیس

اگر نہار منہ دودھ سے بنی چائے یا کافی کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے پیٹ پھولنے کا امکان بڑھتا ہے۔

دودھ میں موجود لیکٹوز نامی قدرتی شکر خالی پیٹ زیادہ اثرانداز ہوتی ہے، جس سے پیٹ پھولنے، گیس اور قبض جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

سینے میں جلن

کچھ افراد کو نہار منہ چائے یا کافی پینے سے سینے میں جلن کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔

چائے یا کافی میں موجود کیفین سے سینے میں جلن کی شکایت ہو سکتی ہے۔

کیفین سے غذائی نالی کو معدے سے منسلک کرنے والا حصہ پرسکون ہوتا ہے جس سے معدے میں موجود تیزابی سیال اوپر جانے لگتا ہے۔

کیفین سے معدے میں تیزابی سیال بننے کا عمل بھی تیز ہو سکتا ہے۔

سر درد

اکثر افراد سردرد میں کمی لانے کے لیے نہار منہ چائے یا کافی کا استعمال کرتے ہیں۔

مگر چائے یا کافی میں موجود کیفین سے سردرد کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دانتوں کو نقصان

جب آپ نہار منہ چائے یا کافی کا استعمال کرتے ہیں تو منہ میں موجود بیکٹریا ان مشروبات میں موجود چینی کو جذب کرتے ہیں۔

ایسا ہونے سے منہ میں تیزابیت بڑھتی ہے جس سے دانتوں کی رنگت متاثر ہوتی ہے۔