سخت پتوں والے کانٹے دار جنگلی پودے ایلویرا کو گھیکوار بھی کہا جاتا ہے، ایلو ویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مادہ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، اسے براہ راست کھانے سمیت خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایلو ویرا ایک جنگلی پودا ہے جس کی کسی بھی قسم کی مٹی میں افزائش ممکن ہے، یہ دِنوں میں بڑھتا مہینوں میں پھیلنے لگتا ہے، ایلویرا کا لیس دار مادہ کڑوا ہونے کے سبب متعدد بیماریوں میں معاون ثابت ہوتا ہے، جوڑوں کے درد سے لے کر شوگر اور ایکنی، کیل مہاسوں سے لے کر بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے گھیکوار کا استعما ل بہترین ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایلوویرا کو کاٹ کر رات بھر بھگو کر پینے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ایلوویرا کے گودے کو رات بھر نیم گرم پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں اور پھر اس کو صبح اٹھ کر نہارمنہ پی لیں۔
اس سے نہ صرف آپ کا معدہ بالکل ٹھیک رہے گا بلکہ کھانا بھی جلد ہضم ہوگا۔
اس پانی کو پینا بالکل ایسا ہے جیسے کہ آپ کوئی ڈیٹاکس واٹر کو پی رہے ہوں، اس میں معدنیات اور وٹامنز کی ڈبل مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کے لیے بوسٹرز کا کام کرتی ہے۔
یہ جلد کی تازگی کو بھی بڑھاتا ہے اور آرتھرٹک سوجن کو کم کرتا ہے، آنتوں کے مسائل کو بھی کم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ایسے افراد جو گنج پن کا شکار ہیں یہ ان کے لیے بھی بہترین ہے کیونکہ یہ بال اگانے کے معاملے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔




















