آج ہم آپکو جسم کے مختلف حصے پھڑکنے کی اہم وجہ بتائیں گے۔
اکثر ہمارے جسم کے حصے اکثر پھڑکنے لگتے ہیں خاص طور پر آنکھوں کا پھڑکنا تو انتہائی عام سی بات ہے۔
کیا جسم کے حصوں کا اچانک پھڑکنا خطرناک بھی ہوسکتا ہے اور اس کیفیت کی کیا وجہ ہوتی ہے؟ آج جان لیں۔
جسم کے حصے پھڑکنے کی وجوہات
ماہرین اس کیفیت کی تاحال کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتا سکے ہیں البتہ کچھ چیزیں ہیں جو اس کو بڑھاتی ہیں جیسے کہ کیفین کا زیادہ استعمال، ناقص خوراک، دواؤں کے اثرات اور ورزش کے اثرات۔
کیا یہ نقصان دہ ہے؟
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کے کسی بھی حصے میں پھڑپھڑاہٹ ہونا نقصان دہ ہرگز نہیں ہے اور یہ وقتی کیفیت ہے جو کچھ دیر بعد ٹھیک ہوجاتی ہے البتہ اگر کسی کو مسلسل پھڑپھڑاہٹ محسوس ہو تو وہ اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
اس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
سیدھی آنکھ کے پھڑکنے کو خوش قسمتی جبکہ الٹی آنکھ کے پھڑکنے کو بدقسمتی سمجھا جاتا ہے۔
اسی طرح سیدھے ہاتھ کا پھڑکنا اچھی خبر اور الٹے ہاتھ کا پھڑکنا بُری خبر کی آمد سے تشبیہہ دیا جاتا ہے۔




















