Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کالا زیرہ کھانے کے بےشمار فوائد جانیے

زیرہ گھروں میں استعمال ہونے والا عام سا مصالحہ ہے جس کے بغیر بہت سارے کھانوں کے ذائقے کو نامکمل سمجھا جاتا ہے۔

زیرے کو کسی بھی موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن چونکہ زیرہ کا مزاج خشک اور گرم ہوتا ہے اس لیے سرد موسم میں اس کا استعمال نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سفید زیرے کے علاوہ کالا زیرہ بھی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے تو آج ہم آپکو کالا زیرہ کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

کولیسٹرول کی سطح کو اعتدال میں رکھے

موجودہ زمانے میں جنگ فوڈ اور جسمانی سرگرمیاں نہ ہونے کہ وجہ سے کولیسٹرول کا بڑھنا ایک عام مسئلہ بنتا جارہا ہے۔

اس کے حل کے لئے جہاں ادویات کا استعمال اور غذائی احتیاط ہیں وہیں اپنی روز مرہ کے کھانوں میں کالا زیرہ شامل رکھنے سے کولیسٹرول کی سطح کو اعتدال میں رکھا جاسکتا ہے۔

پیٹ کے درد میں آرام دے

اگر آپ کے پیٹ میں درد رہتا ہے اور اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے تو کالا زیرہ کا استعمال شروع کر دیں۔

کالا زیرہ اور چینی ہم وزن لے کر اسے پھانک لیں درد میں افاقہ ہوگا، یہ پیٹ کے درد سمیت معدہ سے جڑے کئی امراض میں شفا دے گا۔

جسم کا درجہ حرارت بڑھنے سے روکے

اس میں شامل صحت بخش اجزاء جسم کے درجہ حرات کواعتدال میں رکھتے ہیں۔

چٹکی بھر دن میں ایک سے دو بار لینے پر جسم کا در جہ حرارت توازن میں رہتا ہے۔

خون کی کمی کے لئے مؤثر

کالا زیرہ ان افراد کے لئے فائدہ مند ہے جنہیں خون کی کمی ہے کیونکہ یہ آئرن سے بھرپور ہے لہذا حاملہ خواتین کے لئے یہ شہد سے مشابہت رکھتا ہے۔

اگر آپ میں آئرن کی کمی ہے تو آج ہی اس استعمال شروع کر دیں۔

قوتِ مدافعت بڑھائے

کالا زیرہ مدافعتی امراض کو کم کرتا ہے، جسم میں موجود ان خلیوں کو مزید توانا بناتا ہے جو جراثیم سے لڑتے ہیں اور جسم کو کئی بیماریوں سے تحافظ فراہم کرتے ہیں۔

اس طرح یہ کمزوری اور تھکاوت کو دور کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

سری کی شدت میں کمی لائے

سردی کے موسم میں نزلہ، زکام، ناک بند ہونا یا سانس لینے میں دشواری ان تمام مسائل کے لئے کالا زیرہ کسی نعمت سے کم نہیں۔

یہ جسمانی رطوبت کا اخراج کرتا ہے اسی لئے بلغم سے بند ہونے والی ناک کے لئے بہترین ہے۔

اس مقصد کے لئے کالا زیرہ کو ابال کر اسے کسی کپڑے میں ڈال کر سونگھنے سے بند ناک کھل جاتی ہے اور سانس بہتر آتا ہے۔

اس کے علاوہ سانس سے متعلق دیگر بیماریوں جیسے فلو اور بخار میں بھی بے حد فائدہ مند ہے۔