خوشبودار موم بتی کا استعمال پچھلے کچھ سالوں میں بہت عام ہوگیا ہے لوگ اسے اپنے موڈ کو تروتازہ کرنے لئے استعمال کرتے ہیں اور اب اسے گھر کی ڈیکوریشن کا اہم جز بھی سمجھا جاتا ہے۔
ان خوشبودار موم بتیوں کے استعمال کے والے سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ انسان کی صحت کے لیے نقصان دہ اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
ہنگری کی Semmelweis یونیورسٹی میں صحت عامہ کے ماہر ڈاکٹر Tamás Pándics کے مطابق، خوشبوؤں کا استعمال مائیگرین، آنکھوں اور گلے کی جلن، اور سانس کی بیماریوں کے زیادہ خطرے سے منسلک ہے، اس کے علاوہ موجودہ تکلیف کو بھی خراب کر سکتے ہیں، جیسے دمہ۔
جب موم بتی جلائی جاتی ہے، تو ہائیڈرو کاربن – ہائیڈروجن اور کاربن پر مشتمل کیمیائی مرکبات ہوا میں شامل ہوجاتے ہیں اور مناسب وینٹیلیشن کے بغیر یہ آنکھوں، ناک، گلے اور جلد کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہیں، اس کے علاوہ یہ سر درد، چکر آنا، الجھن اور پریشانی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
خیال رہے کہ بینزین ایک گیس ہے جو جنگل کی آگ، آتش فشاں، اور جلتے کوئلے یا تیل سے خارج ہوتی ہے اور بنیادی طور پر صنعتی اور دواسازی کی ترتیبات میں بینزین کا استعمال کی جاتی ہے۔




















