Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چہرے کے غیر ضروری بالوں کے لیے ویکس نہیں بلکہ یہ طریقہ آزمائیں

چمکتی دمکتی صاف جِلد ہر لڑکی کا خواب ہے اور اگر صاف جِلد پر بالوں کی افزائش زیادہ ہو تو یہ بہت بد نما نظر آ تے ہیں، چہرے کے بالوں سے مستقل طور پر چھٹکارہ حاصل کرنا مشکل ہے مگر نا ممکن نہیں ہے۔

اگر آپ چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ہٹانے کے لئے ویکس کرواتی ہیں تو آج ہی رُک جائیں کیونکہ اس تکلیف دہ عمل سے جان چھڑوانے کے لئے ہم آپکو نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

اس کیلئے 2 چمچ چینی میں 1 چمچ لیموں کا رس شامل کریں، اُبال آنے تک اس کو پکائیں، جب یہ گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔

ٹھنڈا ہونے پر اسے اپنے چہرے پر لگائیں، 20 سے 25 منٹ کے بعد اپنے ہاتھوں سے سرکلر موشن میں مساج کریں اور منہ دھو لیں۔

چینی چہرے پر ایکسفولی ایشن کا کام کرے گی جبکہ لیموں کا رس بلیچنگ کے طور پر کام کرے گا، لیموں جلد کو نکھارنے میں بھی مدد کرے گا۔