Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت کو بہتر کرنے کے لیے سال بھر کن چیزوں پر دھیان دینا چاہیے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ صحت کو بہتر کرنے کے لیے سال بھر کن چیزوں پر دھیان دینا چاہیے۔

نیند کو ترجیح دیں

نیند کا معیار اور مقدار دونوں ہماری صحت پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔

نیند کی کمی کی وجہ سے دل کی بیماریوں، ڈپریشن اور موٹاپے جیسی کئی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

زیادہ چلیں

بیٹھ کر کام کرنے سے سستی پیدا ہوتی ہے جبکہ بہت دیر بیٹھنے کے باعث صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس کی وجہ سے کئی بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں۔

لہٰذا ہر ایک گھٹنے بعد 5 منٹوں کے لیے چہل قدمی کریں۔

اپنے آپ پر توجہ دیں

اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ اپنے آپ پر توجہ دینے کا مطلب خود غرض ہونا نہیں ہے۔

مصروف زندگی میں اپنے آپ کے لیے وقت نکالنے سے ذہنی صحت میں بہتری آتی ہے اور جسمانی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کسی جسمانی سرگرمی کے ذریعے بھی خود پر توجہ دی جا سکتی ہے۔ ضروری نہیں ہے آپ جِم میں گھنٹوں گزاریں بلکہ آپ اپنی پسند کا کوئی بھی کام کر سکتے ہیں جیسے کہ ڈانس اور ٹریکنگ وغیرہ۔

صحت مند غذائیں کھائیں

آپ سخت ڈائٹنگ بہت جلدی ترک کر سکتے ہیں کیونکہ سخت ڈائٹ عمومی طور پر کم وقت میں جلدی نتیجہ دیتی ہے تاہم بہت سی پابندیوں کے باعث اس سخت ڈائٹ پر عمل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اسی وجہ سے اس سال آپ گھر سے پکے ہوئے خالص اور صحت مند کھانوں پر توجہ دیں، یہ صحت کو مجموعی طور پر بہتر رکھنے کا سادہ لیکن پائیدار طریقہ ہے۔