Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسمی بیماریوں سے بچنے کے لئے ان غذاؤں کا استعمال کریں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ موسمی بیماریوں سے بچنے کے لئے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔

شملہ مرچ

شملہ مرچ بالخصوص سرخ شملہ مرچ میں وٹامن سی کی مقدار ایک مالٹے کے مقابلے میں لگ بھگ 3 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ شملہ مرچ بیٹا کیروٹین کے حصول کا ابھی اچھا ذریعہ ہے۔

وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ جِلد کو بھی صحت مند بناتا ہے جبکہ بیٹا کیروٹین جسم میں جاکر وٹامن اے کی شکل اختیار کرلیتا ہے، جس سے بینائی اور جِلد کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

لہسن

لہسن سے کھانے کا ذائقہ تو بہتر ہوتا ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

لہسن سے خون کی شریانوں کے اکڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے جس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ادرک

ادرک کے استعمال سے جسمانی ورم میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے جس سے گلے کی خراش کی شدت گھٹ جاتی ہے۔

ادرک متلی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی بہترین ہوتی ہے۔ اس سے دائمی تکلیف کی شدت میں کمی آتی ہے اور نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح گھٹ جاتی ہے۔

پالک

پالک میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ یہ سبزی متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس اور بیٹا کیروٹین سے بھی لیس ہوتی ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس اور بیٹا کیروٹین ہمارے مدافعتی نظام کی امراض سے لڑنے کی صلاحیت بہتر بناتے ہیں۔

دہی

دہی کھانے سے مدافعتی نظام مضبوط ہو سکتا ہے اور موسمی بیماریوں سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

بادام

موسمی نزلہ زکام کی روک تھام یا اس کے علاج میں وٹامن ای بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ وٹامن ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ کے طور پر کام کرکے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

ہلدی

کھانوں میں ہلدی کا استعمال عام ہوتا ہے مگر یہ مسالا ورم کش ہونے کے باعث صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

یہ غذائی جز مدافعتی نظام کو بھی بہتر کرتا ہے جس سے موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

سبز چائے

سبز چائے میں فلیونوئڈز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں، خاص طور پر ای جی سی جی نامی اینٹی آکسائیڈنٹ کی مقدار اس مشروب میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔

مرغی کا گوشت

مرغی کے گوشت میں وٹامن بی 6 کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ وٹامن جسمانی کیمیائی ردعمل کے اہم ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ وٹامن خون کے سرخ خلیات کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بیمار ہونے پر چکن سوپ پینے سے بیماری کی شدت میں کمی آتی ہے کیونکہ مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔