آج ہم آپکو بتائیں گے کہ جسمانی وزن میں کمی کیلئے ڈائٹنگ سے فائدہ ہوتا ہے یا نہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے ڈائٹنگ کرنا فائدے کی بجائے نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے اور جسمانی وزن میں زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے کھانا چھوڑنے سے شروع میں جسمانی وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے، مگر پھر جسمانی وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت کم مقدار میں غذا کے استعمال سے مختصر وقت کے لیے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے۔ مگر طویل المعیاد بنیادوں پر اس عادت سے میٹابولزم کو نقصان پہنچتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈائٹنگ کی 80 فیصد کوششیں ناکام کیوں ہو جاتی ہیں کیونکہ جسمانی وزن میں پھر اضافہ ہوتا ہے۔
تو درست طریقہ کیا ہے؟
ایک تحقیق کے مطابق پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے بتدریج جسمانی وزن میں کمی آتی ہے، خاص طورپر چربی گھلنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔




















