Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا محبت ہمارے دماغ کو بدل دیتی ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کیا محبت واقعی ہمارے دماغ کو بدل دیتی ہے یا یہ صرف کہنے کی ہی باتیں ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق محبت ہمارے دماغ میں تبدیلیاں لانے کا باعث بنتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی سے محبت ہمارے دماغ کو تبدیل کرتی ہے کیونکہ ایک ہارمون oxytocin کا اخراج ہوتا ہے اور اسی سے ہمیں محبت کا احساس ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران محبت اور دماغ کے رویے متحرک کرنے والے مخصوص حصے کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا اور 1556 ایسے نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا جو کسی کی محبت میں گرفتار تھے۔

ان نوجوانوں سے معلوم کیا گیا کہ اس فرد کے بارے میں ان کا جذباتی ردعمل کیا تھا جس کی محبت میں وہ گرفتار تھے۔

یہ بھی معلوم کیا گیا کہ ان افراد کے گرد ان کا رویہ کیا ہوتا ہے اور کیا وہ اس جگہ پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہیں جہاں ان کا محبوب موجود ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ محبت میں گرفتار فرد کا دماغ مختلف انداز سے کام کرنے لگتا ہے اور محبت ہماری زندگی کا مرکز بن جاتی ہے۔

تحقیق میں شامل نوجوانوں کے ایم آر آئی اسکینز کرنے سے دریافت ہوا کہ رویوں اور جذبات سے متعلق دماغی حصوں میں تبدیلیاں آئی ہیں۔

تحقیق کے مطابق oxytocin ایک اور دماغی کیمیکل ڈوپامائن سے مل جاتا ہے، جس سے دماغ میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

محققین نے بتایا کہ محبت ہمارے دماغ کے ان حصوں کو متحرک کرتی ہے جو مثبت جذبات سے جڑے ہوتے ہیں۔