انگور خشک ہو کر کشمش کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور اس عمل کے دوران پھل میں پائے جانے والے غذائی اجزا اور مٹھاس کشمش میں اکٹھے ہوجاتے ہیں۔
اسی وجہ سے کشمش کو غذائی اجزا اور کیلوریز سے بھرپور میوہ خیال کیا جاتا ہے۔
یہ میوہ ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتا ہے اور چونکہ اس میں مٹھاس اور کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو معتدل مقدار میں اس کا استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔
کشمش میں پروٹین، فائبر، شکر، کاربوہائیڈریٹس، آئرن، پوٹاشیم، کاپر، وٹامن بی 6 اور مینگنیز سمیت متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کشمش اور دودھ کو ساتھ ملا کر پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرنے اور جسمانی مضبوطی دینے میں کشمش اور دودھ کو ساتھ ملا کر پینا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ایک گلاس دودھ کو گرم کرلیں اور اس میں چار کشمش اور چار ہی اخروٹ کی گریوں کو اچھی طرح پکالیں۔
اس کے بعد ایک چمچ مصری کا پسا ہوا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اس دودھ کو روزانہ نہار منہ پی لیں اور شوگر والے حضرات مصری کو چھوڑ کر ایسے بھی پی سکتے ہیں۔




















