Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر آپکو بھی سونے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے تو یہ عادات اپنالیں

نیند کی کمی صرف آپ کے کام یا مصروف شیڈول کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ کچھ عادات ایسی ہوتی ہیں جو اچھی نیند کو متاثر کرتی ہیں اور حیران کن طور پر یہ ایسی عادتیں ہیں جن سے بچنا بہت آسان ہے یا لوگ انہیں نقصان دہ نہیں سمجھتے۔

تو آج ہم آپکو کچھ ایسی باتیں بتائیں گے جو اچھی نیند کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوں گی۔

ٹی وی اور فون

ٹیلی ویژن اور اسمارٹ فون نیند کے معیارکو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سونے سے پہلے فون اور ٹی وی استعمال نہ کریں۔

سونے سے قبل کی مصروفیات

سونے سے قبل کچھ ایسے کام لازمی کریں جس سے نیند آپ کے اعصاب پر طاری ہونے لگے۔

اس میں ایک گلاس گرم دودھ پینا، نہانا، موسیقی سننا یا کتاب پڑھنا شامل ہوسکتا ہے۔

سونے سے پہلے کھانا

پُرسکون نیند کیلئے سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے کچھ بھی کھانے سے گریز کریں۔

چائے پینے سے گریز کریں

سونے سے پہلے چائے یا کافی پینے اور چاکلیٹ کھانے سے اجتناب کریں۔ ان میں موجود کیفین رات کی نیند میں خلل ڈالتا ہے۔

اسٹریس سے بچیں

کاموں کی تھکاوٹ اوراگلے دن کے متوقع کام اسٹریس کی وجہ بن سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسے ہارمون کو جاری کرتا ہے جو نیند کو متاثر کرتا ہے۔

اس کیلئے اپنے ذہن کو پُر سکون کرنے کیلئے گہری سانس لینے کی مشقیں کریں۔ یہ عمل نہ صرف اچھی نیند کو فروغ دے گا بلکہ دیگر پریشانیوں کو بھی کم کرسکتا ہے۔