آج ہم آپکو چیونگم کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔
ماہرین کے مطابق چیونگم دانتوں، مسوڑھوں اور پیٹ کی کئی بیماریوں کے لیے مفید ہے۔
چیونگم چبانے سے دانت صحت مند ہوتے ہیں جبکہ یہ ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔
فلوسنگ کا متبادل
یقیناً چیونگم چبانا برش کرنے کا متبادل ہر گز نہیں ہوسکتا، مگر یہ اضافی مددگار ضرور ثابت ہوتا ہے۔
چیونگم چبانا فلوسنگ کے طور پر فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
سانسوں کی تازگی
چیونگم منہ میں آنے والی بدبو سے نجات میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
چیونگم چبانے کا عمل سانسوں کو تازگی اور زبان کو خوشگوار کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ چیونگم میں پائی جانے والی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں جو کھانا کھانے کے بعد منہ میں پھنس جانے والے ذرات کو نکالنے میں مددگار ہوتی ہیں۔
اگر چیونگم شوگر فری ہے تو اس کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے کیویٹی والے دانتوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔
توجہ مرکوز کرنے میں مددگار
چیونگم چبانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ذہن کو ایک ہی کام پر مرکوز کر دیتی ہے، جس سے اس کام میں کامیابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
چیونگم چبانے سے انسان کو بہتر توجہ دینے میں مدد ملتی ہے۔
دباؤ میں کمی کا باعث
اگر آپ کسی بھی قسم کے دباؤ کا شکار ہیں تو چیونگم استعمال کریں۔
چیونگم چبانے سے ہر طرح کے دباﺅ سے فوراً نجات مل سکتی ہے۔
نظامِ انہضام میں بہتری
اس کو چبانے کے عمل سے جب تھوک بننے کا عمل تیز ہوتا ہے تو پیٹ کے اندر تیزابیت کو خاص سطح پر رکھتا ہے جس سے ہضم کرنے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ کھانے کے بعد چیونگم چبانے سے دانتوں کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔
سگریٹ نوشی چھڑوانے میں مددگار
چیونگم چبانے سے سگریٹ کی شدید طلب میں بہت حد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔ یہ سگریٹ کی طلب کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مکمل طور پر چھوڑ دینے کے عزم کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔




















