بادام صحت بخش غذا ہے، اس میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جس سے ناصرف عمر طویل ہوتی ہے بلکہ چہرے اور جسم پر بڑھتی عمر کے اثرات بھی جَلد ظاہر نہیں ہوتے ہیں، باداموں کا استعمال کینسر کے خدشات کو بھی کم کرتا ہے۔
باداموں میں متعدد غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جیسے کہ وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، پروٹین، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ وغیرہ۔
لیکن بادام خالص ہیں یا نہیں آپ اس کو پتہ لگانے کا طریقہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ظاہری شکل
بادام کے معیار کو جانچنے کی طرف پہلا قدم ظاہری شکل اور رنگ اور ساخت کو دیکھنا ہے، اچھے کوالٹی کے بادام کی ساخت بھوری اور بے داغ ہوتی ہے۔
اگر آپ کو اس کی رنگت میں فرق نظر آئے یعنی کہیں سے رنگ تیز کہیں سے ہلکا، یا اگر بادام زیادہ سیاہ نظر آتے ہیں تو یہ معیار کے مسائل کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔
ذائقہ اور خوشبو
بادام عام طور پر ذائقے میں میٹھے اور کرنچی ہوتے ہیں، اگر ذائقہ میں کڑواہٹ ہو یا چبانے میں نرم ہوں تو بادام کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے کیونکہ یہ بعض کیمیکلز جیسے فائٹک ایسڈ کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ بادام کی بیرونی تہہ میں قدرتی زہر ہوتا ہے، اعلیٰ قسم کے بادام تازہ، میٹھے اور کرنچی ہوتے ہیں۔
اگر بادام سے بو آرہی ہوں تو سمجھ لیں کہ یہ کھانے کے قابل نہیں ہیں۔
پانی کا ٹیسٹ
باداموں کو پانی کے پیالے میں رکھیں، اگر اچھی کوالٹی کے بادام ہوئے تو وہ پانی میں ڈوب جائیں گے، بادام کو نیچے تک ڈوب جانا چاہیے کیونکہ وہ وزنی ہوتے ہیں، اگر بادام تیرتے رہے تو سمجھ لیں کہ یہ خراب ہے۔




















