بالوں کا گرنا کس شخص کو پسند ہوسکتا ہے، اگر آپ کو بالوں کے گرنے کا سامنا ہے تو بہتر تو یہ ہے کہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کی جڑ تلاش کریں۔
تاہم بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے بھی آپ کو مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
درکار ضروری اشیا
1 چمچ میتھی
2 بڑی ہری مرچوں کے بیچ نکال لیں
آدھا کپ سفید پیاز کا عرق (چھلنی سے چھان لیں)
ادرک کا رس لے کر اس میں سرکے کے چند قطرے ڈالیں (جامن کا سرکہ زیادہ بہتر ہے)
اس میں 1 چمچ پسا ناریل ڈالیں
ان تمام چیزوں کو مکس کریں۔ ہو سکتا ہے اس سیرم سے اٹھنے والی مہک آپ کو ناگوار محسوس ہو لیکن اس کی پروا مت کریں۔
استعمال کا طریقہ کار
دن میں کسی بھی وقت اس ہیئر سیرم کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں، لگانے سے قبل سر میں خون کی گردش تیز کرنے کے لیے بالوں کے لٹوں کو انگلی سے لپیٹ کر ہلکا سا کھینچیں، تاکہ سیرم بالوں کی جڑوں میں خوب جذب ہو۔
سیرم لگانے کے بعد بالوں پر گرم پانی میں بھگو کر نچوڑا ہوا تولیہ لپیٹ لیں، اور آدھے گھنٹے تک لگائے رکھیں، اس کے بعد بالوں کو پانی سے دھو لیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کے بال اچانک گرنے لگے ہیں یا ایک ہی جگہ سے گر رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ کسی دوا کے استعمال یا ذہنی دباؤ کے باعث آپ کے بال گر رہے ہیں، تو فوراً کسی اچھے ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کی رہنمائی کر سکے۔




















