ادارک ہمارے کھانوں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور عموماً سب کے ہی گھروں میں موجود بھی ہوتی ہے۔
لیکن کیا آپ نہار منہ ادرک کا پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنائے
ادرک کا پانی طاقتور ہونے کے سبب نظامِ ہاضمہ کیلئے انتہائی مفید ہے۔ یہ بدہضمی، سوزش اور متلی کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
اس کو پینے سے جسم میں خراب کولیسٹرول کے خاتمے یا اسے کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ دل کی بیماریوں کے خطرات کو دور کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔
اینٹی سوزش خصوصیات
ادرک میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات جوڑوں کے درد سے نجات دلانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔
ادرک کا پانی گٹھیا کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ ادرک جراثیم اور نقصان دہ بیکٹیریا سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے جو سوزش کا سبب بن سکتے ہیں۔
قوتِ مدافعت بڑھائے
ادرک کا پانی انسانی جسم کیلئے قدرتی مدافعتی بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں تقویت دیتا ہے۔
یہ خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرنے کی صلاحیت کے لئے بھی مشہور ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور
ادرک کے پانی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے سیلز کی صحت میں مدد کرتے ہیں، یہ دائمی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
وزن کم کرے
ادرک میٹابولزم کو بڑھاتے ہوئے وزن میں کمی کو آسان بناتی ہے۔ جب میٹابولزم صحیح طریقے سے کام کرتا ہے تو یہ جسم کی کیلوریزکو جلانے میں مدد کرتا ہے جس سے جسم کی چربی تیزی سے پگھلتی ہے۔
ادرک پانی بنانے کا طریقہ
تھوڑی مقدار ادرک کے ٹکڑے، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔
پانی کو ابلنے کیلئے چولہے پر رکھیں، جب پانی ابلنے لگے تواس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور 15 سے 20 منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے ابلنے دیں۔
پانی ابالنے کے بعد اسے ٹھنڈا کریں اور لیموں شامل کرکے پئیں۔




















