Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردیوں میں بلڈ پریشر پر قابو پانا چاہتے ہیں تو یہ 5 پھل لازمی کھائیں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سردیوں میں بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لئے کونسے 5 پھل کھانے چاہیے۔

کیلا

کیلا ہر عمر کے افراد کو پسند ہوتا ہے، کیلوں میں پوٹاشیم نامی جز موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو معمول پر لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

How Bananas Are In Danger From Their Own Pandemic - Forbes India

کیوی

کیوی چین کا مقامی پھل ہے جسے چینی آملہ بھی کہا جاتا ہے، اس میں موجود پوٹاشیم اور وٹامن کے، دونوں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

How to Peel and Cut a Kiwi | Cooking School | Food Network

سیب

سیب فائبر کا خزانہ ہے، جو دل کو تقویت دیتا ہے، دل مضبوط بناتا ہے، دل کی دھڑکن کو درست رکھتا ہے اور بلڈپریشر کو بھی متوازن رکھتا ہے۔

Apples 101: Benefits, Weight Loss Potential, Side Effects, and More

بیریز

بلیو بیری، اسٹرابیری، شہتوت سمیت دیگر بیریز میں قدرت نے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ کو رکھا ہےجو بلڈ پریشر کی سطح کو مستحکم رکھتے ہیں۔

Types of Berries: Different Names, Health Benefits - Parade

کینو

کینو سردیوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے، اس کا شوخ رنگ سردیوں میں جتنا اچھا لگتا ہے، اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ بھی موڈ خوشگوار بنا دیتا ہے۔

Types of Oranges

اس کے علاوہ کینو بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔