Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونف کھانے کے 5 حیران کُن فوائد جان لیں

سونف کا استعمال تو لگ بھگ ہر گھر میں ہی ہوتا ہے، بطور جڑی بوٹی استعمال کی جانے والی سونف انسانی صحت کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔

تو آج ہم آپکو سونف کھانے کے 5 حیران کُن فوائد بتائیں گے۔

بے وقت بھوک کو کم کرے

دوپہر کے کھانے سے پہلے سونف کو پانی میں ابال کر چائے کی طرح پینے سے کھانے کے دوران بھوک کم محسوس ہوتی ہے۔

یہ غذائی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں اس لئے کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔

کینسر سے لڑنے میں مددگار  

سونف کے اندر موجود طاقتور کیمیائی مرکبات جیسے انیتھول کینسر سے لڑنے میں بہت فعال کردار ادا کرتا ہے۔

  دل کی صحت کے لئے مفید

 سونف کو بلاناغہ کھانے سے دل کی صحت کو مختلف طریقوں سے فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ سونف ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہائی کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔

اینٹی بیکٹیریل

سونف کے بیج اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتے ہیں اور بہت سے بیکٹیریاز جیسے اسٹیفیلوکوکساورئیس، کینڈیڈا، ایسچریچیاکولی وغیرہ کو جسم کے اندر پنپنے سے روکتے ہیں۔

دماغی صحت کے لئے بھی مفید

سونف کا عرق بڑھاپے میں یادداشت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے فائدہ مند ہے۔