آپ کی مجموعی صحت، ذاتی زندگی اور کیریئرسب سنیجدہ طور پر تناؤ سے متاثر ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ کو پریشر سے بچنے اور سکون کی حالت میں آنے کے لیے کوئی نہ کوئی عمل کرنا ضروری ہے تاکہ تناؤ کو کم کر کے روزمرہ کے کام کو مکمل کیا جاسکے۔
یہاں پر صرف پانچ منٹ میں اسٹریس کو کم کے لیے کچھ ٹپس دی جارہی ہیں جو اس ضمن میں کارگر ثابت ہوں گی۔
ہربل چائے
چائے جیسے لیوینڈر چائے، کیمومائل چائے اور پیپرمنٹ چائے اپنے اندر صحت کے حوالے سے کئی فوائد جیسے تناؤ اور اضطراب کو دور رکھتی ہے اور دل کی صحت کو بڑھاتی ہے۔
اپنی من پسند سرگرمی میں حصہ لینا
جب بھی آپ تناؤ محسوس کریں اپنی من پسند سرگرمی یا مشغلے میں وقت صرف کریں، اس طرح دھیان دوسری جانب مصروف ہوگا اور تناؤ کم ہوجائے گا اس طرح دل کی دھڑکن میں اعتدال میں آجائے گی۔
دفتر سے چھٹیاں لیں
کام سے وقفہ لینا تناؤ کو کم کرنے اور بحالی کا وقت مہیا کرتا ہے۔ جب اسٹریس بڑھنے لگے تو کچھ دن کے لیے ملازمت سے وقفہ لے لیں تاکہ ذہن کو سکون فراہم کیا جاسکے اس طرح تناؤ کم ہوجاتا ہے۔




















