Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پھلوں کا خالص جوس پینا وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے!!!

پھلوں کے خالص جوس کا روزانہ ایک یا ایک سے زیادہ گلاس پینا صحت کے لئے خطرناک ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پھلوں کے خالص رس کا روزانہ ایک یا ایک سے زیادہ گلاس کا پیا جانا بچوں میں وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ پھلوں کے رس کی کھپت کو محدود کرنے کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہیں تاکہ اضافی کیلوریز اور وزن میں اضافے سے بچا جا سکے۔

بچوں پر کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 237 ملی لیٹر کا پھلوں کے خالص رس کا گلاس باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) میں سے تعلق رکھتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چھوٹے بچوں کے وزن میں بڑے بچوں کی نسبت زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

محققین نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ اضافی کیلوریز اس تعلق میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تحقیق کے نتائج 100 فیصد خالص جوس کی کھپت کو بالخصوص چھوٹے بچوں میں محدود کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ خالص جوس زیادہ مقدار میں مٹھاس اور توانائی کا حامل ہونے کی وجہ سے وزن میں اضافے کا سبب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان مشروبات میں ثابت پھل کے مقابلے میں انتہائی معمولی مقدار میں فائبر ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ بھرے پیٹ کا احساس کم ہوتا ہے۔