اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو چاکلیٹ کھائیں یہ آپکے موڈ کو خوشگوار کرسکتی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس سمیت بعض اجزاء دماغ میں سیروٹونن نامی نیورو ٹرانسمیٹر پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں جو ہمیں خوش اور پر سکون محسوس کرواتے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ چاکلیٹ ہمیں تناؤ سے نمٹنے میں مدد کرتی ہے جبکہ ڈارک چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو آپ کے مزاج کو بہتر بنانے کی قدرتی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈارک چاکلیٹ میں پائے جانے والے یہ اجزاء ٹرپٹوفان، فینی لیتھیلالینین اور تھیوبرومین ہیں۔
فینائلیتھیلامین قدرتی طور پر کام کرنے والے اینٹی ڈپریسنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور ڈوپامائن کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔
ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ چاکلیٹ کا زیادہ استمعال صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، لہذا اس کو استعمال کرتے وقت احتیاط کرنا چاہیے تاکہ موٹاپا، کولیسٹرول میں اضافہ، ہائی بلڈ شوگر کی سطح وغیرہ سمیت پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
طبی ماہرین نے کہا کہ 50 گرام چاکلیٹ بار میں 250 کلو کیلوری ہوتی ہے، تمام فوائد سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک دن میں 30 گرام تک ڈارک چاکلیٹ کھایا جاسکتا ہے۔




















