Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر آپ بھی ذہنی تناؤ کا شکار ہیں تو یہ طریقے آزمائیں!

ہم سب کو ہی اپنی زندگی میں کسی نہ کسی موڑ پر ذپنی تناﺅ کا سامنا ہوتا ہے۔

درحقیقت روزمرہ کی زندگی میں ہماری چھوٹی چھوٹی چیزیں یا انتخاب بھی ہمارے مزاج پر اندازوں سے زیادہ اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

ذہنی تناﺅ کا مسلسل شکار رہنا سردرد، ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض، ذیابیطس، جلد کے امراض، دمہ، جوڑوں کے درد، ڈپریشن اور ذہنی بے چینی وغیرہ کا شکار بناسکتا ہے۔

تو آج ہم آپکو اس سے بچنے کے نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

ملازمت سے وقفہ لے لیں

کام سے وقفہ لینا تناؤ کو کم کرنے اور بحالی کا وقت مہیا کرتا ہے۔

Is Your Computer Causing You Neck Pain? - ErgoLogic

جب اسٹریس بڑھنے لگے تو کچھ دن کے لیے ملازمت سے وقفہ لے لیں تاکہ ذہن کو سکون فراہم کیا جاسکے اس طرح تناؤ کم ہوجاتا ہے۔

ہربل چائے

 چائے جیسے لیوینڈر چائے، کیمومائل چائے اور پیپرمنٹ چائے اپنے اندر صحت کے حوالے سے کئی فوائد جیسے تناؤ اور اضطراب کو دور رکھتی ہے اور دل کی صحت کو بڑھاتی ہے۔

Grow and Brew Your Own Herbal Tea - Sow Right Seeds

اپنی من پسند سرگرمی میں حصہ لینا

جب بھی آپ تناؤ محسوس کریں اپنی من پسند سرگرمی یا مشغلے میں وقت صرف کریں، اس طرح دھیان دوسری جانب مصروف ہوگا اور تناؤ کم ہوجائے گا اس طرح دل کی دھڑکن میں اعتدال میں آجائے گی۔

Tired Man Relaxing on Sofa in Front of Television Eating Popcorn While Watching  Movie Show, Stock Footage