Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے یہ نقصانات جان لیں!

آج ہم آپکو زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے نقصانات بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ 16 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

tired-man-office-desk - Whole Life Challenge

جی ہاں، تحقیق کے دوران سست طرز زندگی یا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے لگ بھگ 5 لاکھ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں، بیٹھ کر گزارے جانے والا وقت اور طرز زندگی کے دیگر عناصر صحت پر کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ 20 سال تک لیا گیا جبکہ جنس، عمر، تمباکو نوشی اور جسمانی وزن جیسے عناصر کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

14 Surprising Things That Are Making You Tired - Why Am I So Tired?

اس عرصے میں 26 ہزار سے زائد افراد کا انتقال ہوا جن میں سے 57 فیصد ایسے تھے جو دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے تھے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بیٹھنے کے وقت میں کمی اور جسمانی سرگرمیوں میں اضافے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ قبل از وقت موت اور دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

151,580 Business Men Tired Work Royalty-Free Images, Stock Photos &  Pictures | Shutterstock

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو اپنے کام کی وجہ سے دن بھر کئی گھنٹے بیٹھنا پڑتا ہے تو روزانہ 15 سے 30 منٹ کی ورزش کو عادت بنالیں تاکہ قبل از وقت موت اور جان لیوا امراض کا خطرہ کم ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے خون کی گردش محدود ہوتی ہے خاص طور پر زیریں بدن میں خون کا بہاؤ گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے مشورہ دیا کہ کام کے دوران کچھ وقت کے لیے چہل قدمی، اپنی جگہ سے کھڑے ہونے یا سیڑھیاں چڑھنے جیسی سرگرمیوں سے متعدد خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔