Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوپ کارن کھانے کے بےشمار فوائد جانیے

پاپ کارن ایک ایسی ہلکی پھلکی غذا ہے جسے بچے بڑے سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

بعض اوقات بے وقت کی بھوک مٹانے کے لیے بھی انہیں کھایا جاتا ہے، پاپ کارن نہایت آسانی سے تیار ہو جانے والی غذا ہے۔

لیکن کیا آپ پوپ کارن کھانے کے بےشمار فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

ذیابیطس کا خطرہ کم کرے

سالم اناج انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید قرار دیا جاتا ہے خاص طور پر ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Healthy Quick & Easy Popcorn Recipe | No Money No Time

درمیانی عمر کے مردوں اور خواتین اگر سالم اناج جیسے پوپ کارن کھانا عادت بنائیں تو ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پوپ کارن کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ خون میں چکنائی کی سطح بھی بہتر ہوتی ہے۔

امراض قلب کا خطرہ کم کرے

فائبر ایسا غذائی جز ہے جو دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

Stovetop Popcorn (Perfect Every Time!) - Detoxinista

پوپ کارن میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر سے بچنے میں مدد دے

ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ نمک کے بغیر پوپ کارن کھانے سے بلڈ پریشر کو کم کرنا ممکن ہوتا ہے۔

پوپ کارن کھانے سے ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

Easy Stovetop Popcorn (with Microwave option) - Dish by Dish

وزن کم کرنے میں مددگار

اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو پوپ کارن سے مدد لے سکتے ہیں۔

پوپ کارن میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ کیلوریز کم ہوتی ہیں جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

پوپ کارن کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے اور بے وقت کچھ کھانے سے بچنا ممکن ہوتا ہے، جس سے بھی جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

Healthier Stovetop Popcorn | Clean Food Crush

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

پوپ کارن میں پولی فینولز اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے

اینٹی آکسائیڈنٹس خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔

نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

پوپ کارن میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، نظامِ ہاضمہ کو صحت مند بنانے کے لیے فائبر بہت اہم غذائی جز ہے جس سے قبض جیسے مرض سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔

Why Do Movie Theaters Serve Popcorn? | Britannica