اگر دن کی شروعات ایک اچھی اور طاقتور غذا سے ہو تو یہ ناصرف جسمانی صحت بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔
لوگ ناشتے کے لیے مختلف غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں، کسی کو تلی ہوئی چیزیں یا دیسی گھی میں بنے پراٹھے پسند ہوتے ہیں تو کوئی ہلکا پھلکا ناشتہ پسند کرتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناشتے میں کن 3 غذاؤں کو شامل کرنا بےحد ضروری ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
سالم اناج
سالم اناج میں دلیا، جو اور باجرے جیسے اناج وغیرہ آتے ہیں۔
یہ کاربوہائیڈریٹس کا ایک بڑا ذخیرہ فراہم کرتے ہیں، ان میں فائبر بھی وافر مقدار میں ہوتا ہے جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

سالم اناج کی روٹی یا انہیں دودھ میں شامل کرکے بھرپور توانائی حاصل کی جاسکتی ہے، یہ غذائیں بلڈ شوگر کی سطح کو بھی مستحکم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
پروٹین سے بھرپور غذائیں
پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں انڈے اور دہی وغیرہ آجاتے ہیں۔
انڈے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں، ان میں ضروری امائنو ایسڈ اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو توانائی کی پیداوار میں معاون ہوتے ہیں۔
/149fc63a-f658-4749-8366-92574b5f1113--2017-0906_genius-yogurt-fried-eggs-lemon_bobbi-lin_0912.jpg)
ناشتے کے لیے پھینٹے ہوئے انڈے، آملیٹ یا ابلے ہوئے انڈے کھانا انتہائی فائدے مند ہے۔
اسی طرح دہی بھی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور آنتوں کی صحت کے لیے پروبائیوٹکس کا کام بھی کرتا ہے۔

پھل
کیلے قدرتی شکر، کاربوہائیڈریٹس اور پوٹاشیم کا زبردست اور آسان قابلِ رسائی ذریعہ ہیں۔

اس کے علاوہ بیریز جیسے کہ بلیو بیری یا اسٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں، ان میں موجود قدرتی شکر آپ کے جسم میں شوگر کی مانگ کو صحت بخش طریقے سے پورا کرسکتی ہے۔
گری دار میوے
بادام، اخروٹ یا دیگر گری دار میوے صحت مند چکنائی، پروٹین اور فائبر سے بھرے ہوتے ہیں۔

یہ مستحکم توانائی فراہم کرتے ہیں، انہیں خالی کھائیں یا دیگر خوراک کے ساتھ ملا کر جیسے دہی یا دلیا وغیرہ میں شامل کرکے غذاؤں کے اس امتزاج سے مزہ اور نفع دونوں کو دوبالا کیا جاسکتا ہے۔




















