Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟

ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے اور حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 فیصد افراد کو اکثر اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

سوہانجنا کو انگریزی اصلاح میں مورنگا کہتے ہیں، اس درخت کے پھول ہوں یا پتے یا اس پر لگنے والی پھلیاں سب صحت پر کرشماتی نتائج مرتب کرتی ہیں، خاص طور پر اس کے پتے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہترین ہیں۔

مورنگا میں کچھ مرکبات جیسے quercetin ہوتے ہیں جو عام طور پر گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتے ہیں/ فائل فوٹو

سوہانجنا کے پتے ذیابیطس کو کیسے کنٹرول کرتے ہیں؟

مورنگا میں کچھ مرکبات جیسے quercetin ہوتے ہیں جو عام طور پر گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ مورنگا کے پتوں میں پائے جانے والے کچھ مرکبات، جیسے کہ آئسوتھیوسائنیٹس، انسولین کی حساسیت کو بہتر بنا کر اور خلیوں کے ذریعے گلوکوز کی مقدار کو بڑھا کر خون میں گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

سوہانجنا کے پتوں کا استعمال کیسے کیا جائے؟

سوہانجنا کے پتوں کا پاؤڈر بنا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے، مارکیٹ میں خاص طور پر پنسار کی دکانوں  پر سوہانجنا کے کیپسول دستیاب ہوتے ہیں جن کا استعمال اکثر لوگ کرتے ہیں۔

سوہانجنا کے پتوں میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیت پائی جانے کے ساتھ ساتھ وٹامن سی ، وٹامن ای، کیلشیم، آئرن اور پوٹاشیم سمیت دیگر  مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو صحت کیلئے فائدے مند ہوتے ہیں۔