Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر آپکو بھی کندھے کی تکلیف کا سامنا ہے تو کہیں آپکو یہ خطرناک بیماری تو نہیں؟؟؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ایسے افراد جن کو کندھے کی تکلیف کا سامنا ہے وہ کس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق عدم طبی توجہی کے سبب خون میں شوگر کی بلند مقدار کندھا جام، کلائی میں تکلیف اور ڈیوپیوٹرینز بیماری (ہاتھ کی انگلیاں مڑ جانا) ہونے جیسے تکلیف دہ مسائل کا سبب ہوسکتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ہائی بلڈ شوگر (جو ذیابیطس میں مبتلا افراد کو متاثر کرتی ہے) کے متعلق یہ بات عرصہ دراز سے معلوم ہے کہ یہ کیفیت ٹانگوں اور پیروں کے مسائل سے تعلق رکھتی ہے، اور یہ مسائل بعض اوقات تکلیف دہ رسولیوں کا سبب ہوسکتے ہیں اور جس کے نتیجے میں ٹانگ کٹنے تک کی نوبت آسکتی ہے۔

یہ کیفیت جسم کے اوپری حصے میں ہڈی اور پٹھوں سے تعلق رکھتی ہے لیکن تحقیق میں سائنسدانوں نے پٹھوں اور ہڈیوں کے مسائل اور ہائی بلڈ شوگر کے درمیان براہ راست تعلق کے حوالے سے پہلی بار شواہد پیش کیے ہیں۔

تحقیق کے مطابق وہ افراد جن کو شدید ہائی بلڈ شوگر میں مبتلا ہونے کے خطرات (ہائپرگلیکیمیا) تھے ان میں جسم کے اوپری حصے کو مسائل کا سامنا ہونے کے امکانات تھے۔

ماہرین نے بتایا کہ ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ طویل مدت تک خون میں شوگر کی بلند مقدار جسم کے اوپری حصے میں مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مسائل کی ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے طور پر درجہ بندی کی جاسکتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے معالجین کو ان پیچیدگیوں کے متعلق علم ہونا چاہیئے تاکہ وہ بہترین علاج کے لیے تجاویز دے سکیں۔