Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دماغ کو تیز رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادتیں اپنالیں

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جسم چاہے جتنا بھی مضبوط ہو اگر دماغی طور پر کمزور ہو تو دنیا میں آگے بڑھنے یا روشن مستقبل کا تصور تک ممکن نہیں مگر ذہنی صلاحیت کو عروج پر پہنچانے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو دستیاب نہیں تاہم کچھ عادتیں ضرور یہ کمال کرسکتی ہیں۔

چہل قدمی کریں

کافی دیر تک بیٹھے رہنے سے ہمارے دماغ  میں خون کی گردش درست طریقے سے نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے دماغ پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یادداشت کمزور ہوتی ہے۔

7 Benefits of Walking and How It Can Improve Your Health

آگر آپ اپنی یاداشت کو کمزور ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو  اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ روزانہ 15 سے 30 منٹ کی چہل قدمی کو اپنی زندگی کا حصہ لازمی بنائیں۔

رات دیر تک نہ جاگیں

آج کل رات بھر یا رات دیر تک جانے کا رواج بہت عام ہوگیا ہے جس کے سبب نیند پوری نہیں ہوتی۔

Signs You're Not Sleeping Well and How It's Affecting Your Success

نیند کی کمی علمی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہے، جس سے یادداشت اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔

اسکرین کا استعمال کم کردیں

موبائل، کمپیوٹر اور دیگر ٹیکنالوجی والے گیجٹس کا استعمال نہ صرف آنکھوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ دماغ کی تخلیقی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے۔

Girl Using Cell Phone By Bed At Night Background, A Woman Lying Face Down In Bed Watching A Video On Her Smartphone, Hd Photography Photo, Hair Background Image And Wallpaper for Free

ضرورت سے زیادہ اسکرین کا استعمال ہمارے موڈ کی خرابی، تھکن اور بے خوابی کا سبب بن سکتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال کریں

جسم کے ساتھ ساتھ پانی دماغ کیلئے بھی ایک اہم جز ہے لیکن ہم  روز مرہ کی سرگرمیوں میں اکثر پانی پینا بھول جاتے ہیں، پانی کی کمی بھی یادداشت اور توجہ کو متاثر کر سکتی ہے۔

A Urologist Explains How Much Water You Should Actually Drink

ناشتہ لازمی کریں

صبح سویرے صحت مند ناشتہ کرنے سے دماغ کو توانائی ملتی ہے جس سے دن بھر اچھا گزرتا ہے۔

Handsome Man Having Breakfast Eating Cereals At Home And Smiling Stock Photo - Download Image Now - iStock

ناشتہ نہ کرنے سے جسمانی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں، اسی لیے ضروری ہے کہ فائبر، پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرپور متوازن ناشتے کا انتخاب کریں۔