ایک امریکی سائنسدان نے چائے کا ’’بہتر‘‘ کپ بنانے کے لیے نمک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایک امریکی سائنسدان کی چائے میں نمک ملانے کی تجویز نے لندن میں امریکی سفارت خانے کو متحرک کر دیا تاکہ وہ اس مشورے کے اوپر اپنا ردعمل پیش کر سکے کیو نکہ چائے برطانیہ کا قومی مشروب ہے۔
برائن ماور کالج کی کیمسٹری کے پروفیسر مشیل فرانکل نے کچھ دن قبل دی کیمسٹری آف ٹی کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں چائے کا بہترین کپ بنانے کے بارے میں تحقیق پر مبنی مشورے پیش کیے گئے۔
اس کتاب میں مصنف نے چائے کی پتیوں سے لے کر چائے کو کپ میں بھرنے تک چائے کے مختلف اسٹائل کے پیچھے چھپی کیمسٹری کو تلاش کیا گیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فرانکل کتاب میں پیش کردہ تجاویز میں سے ایک چائے میں’’چٹکی بھر نمک‘‘شامل کرنا بھی ہے۔
فرانکل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چائے میں چٹکی بھر نمک ملانے سے اس کڑواہٹ کم ہوجاتی ہے کیونکہ نمک میں موجود سوڈیم آئن ہمارے منہ میں کڑوے رسیپٹرز کو روکتے ہیں۔جبکہ انہوں نے اس کتاب میں چائے کو زیادہ دیر تک گرم رکھنے کے لیے چھوٹے اور مخصوص کپ میں جائے پیش کرنے اور چائے کو اچھی طرح پکانے کے بعد دودھ ملانے کا بھی مشورہ دیا ہے تاہم چٹکی بھر نمک ملانے کی سفارش نے انٹرنیٹ پربحث شروع کر دی ہے۔
ایک امریکی ماہر نے اس مشورے کو جس میں چائے میں چٹکی بھر نمک ملانے کو کہا گیا ہے چائے کا بہترین کپ کہا ہے۔
جیسے ہی چائے میں نمک ملانے کا مشورہ سوشل میڈیا پر مشہور ہواگڈ مارننگ برطانیہ نے آن ایئر اس بات پر تبادلہ خیال کیا اور ایکس پر اپنے نشریات سے ایک کلپ کوشیئر کیا، جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، لکھا کہ ایک امریکی ماہر کے مطابق، ایک چٹکی بھر نمک شامل کرنا چائے کے بہترین کپ بناتا ہے تاہم یہ ایک جرم کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
تاہم لند میں موجود امریکی سفارتخانے نے معاملے کی نزاکت کو سجھتے ہوئے فوراً ہی اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آج کی میڈیا رپورٹس میں ایک امریکی پروفیسر کی چائے کے بہترین کپ کی ترکیب نے برطانیہ کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ چائے دوستی کی مٹھاس ہے، اور یہ ایک مقدس رشتہ ہے جو ہماری قوموں کو متحد کرتا ہے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے کیونکہ اس طرح کی اشتعال انگیز تجویز ہمارے خصوصی تعلقات کی بنیاد کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ اس لیے ہم برطانیہ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ برطانیہ کے قومی مشروب میں نمک شامل کرنے کا تصور ریاستہائے متحدہ کی سرکاری پالیسی نہیں ہے اور نہ ہی یہ کبھی ہوگی۔
سفارتخانے نے مزید یہ بھی لکھا کہ وہ چائے کے حوالے سے ’’سخت یکجہتی‘‘کا مظاہرہ کرتا رہے گا اور امریکی سفارت خانہ مناسب طریقے سے چائے بناتا رہے گا۔
