Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسمِ سرما میں “خناق” سے بچنے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں

آج ہم آپکو موسمِ سرما میں “خناق” سے بچنے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔

اس مرض کی علامات میں تیز بخار، خشک کھانسی، ہوا کی نالیوں میں سوزش اور بچے کے سانس لینے پر آواز آنا ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بیکٹیریل وائرس کی وجہ سے بچے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں جس کیلئے والدین کو چاہیے کہ فوری طور پر اس کی ویکسینیشن کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وائرس ان بچوں پر بہت جلدی اثر کرتا ہے جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہوتی یا وہ بچے جن کی قوتِ مدافعت کمزور ہو۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ متاثرہ مریض کے کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں ورنہ اس کے پھیلنے کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ اس بیماری سے بچنے کے لئے بڑوں اور بچوں کو فیس ماسک لازمی پہنائیں۔