Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پھل کھانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟

بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ کوئی بھی پھل کسی وقت بھی کھالیا جائے تو فائدہ مند ہوتا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔

بھوک لگنے پر پھل کھا لینا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

جی ہاں، بعض پھلوں میں شکر کی کافی مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے خالی پیٹ کھانے پر خون میں شوگر کا لیول بڑھ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کاربوہائیڈریٹس والے پھلوں کا استعمال پروٹین و چکنائی والی سبزیوں کے بعد کیا جائے تاکہ خون میں شوگر کا لیول برقرار رہے۔

عام طور پر ماہرین کے نزدیک نہار منہ فروٹ لینے کی ترغیب نہیں دی جاتی خاص طور پر آم، خربوزہ اور آلو بخارہ، ان میں چکنائی کو گھلانے والے وٹامنز ہوتے ہیں اس لیے انہیں چکنائی والے کھانے کے بعد لینا مفید ہوتا ہے۔

بھوک لگنے پر پھل کھانے کے نقصانات

بھوک لگنے پر پھل کھانے کے دو نقصانات بھی جان لیں۔

شوگر کے لیول میں اضافہ

یہ بات درست ہے کہ پھل کھانے سے ذیابیطس اور اس کے حوالے سے ہونے والی پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے خاص طور پر ایسے پھل جو فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرنے اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔

دوسری جانب قدرتی شکر سے بھرپور پھل جن میں فرکٹوز اور گلوکوز کی مقدار کافی ہوتی ہے یہ خون میں شوگر کی سطح کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

معدے کی جلن

ایسے فروٹ جن میں کھٹاس ہوتی ہے، مثال کے طور پر مسمی اور لیموں جو وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں ان میں معدے کے کینسر کے خطرے سے بچاؤ کی صلاحیت بھی ہوتی ہے اس کے باوجود یہ معدے کی تیزابیت میں اضافہ کرتے ہیں جس سے معدے اور سینے میں جلن کا احساس ہوتا ہے۔