Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل پر دیر تک بات کرنے والوں کے لئے اہم خبر؛ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اُڑا دیے

موبائل پر دیر تک بات کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر آ گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہفتے میں آدھے گھنٹے تک موبائل فون پر بات کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ دن میں ایک گھنٹہ فون کالز پر گزارتے ہیں ان میں اس بیماری کے بڑھنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

360,100+ Man Talking Phone Stock Photos, Pictures & Royalty-Free Images -  iStock | Man talking phone home, Young man talking phone, Business man  talking phone outside

تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ آیا کال کرنے اور وصول کرنے اور ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق میں 2 لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور سوالنامے کے ذریعے ان کے موبائل فون کے استعمال سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔

لوگوں سے سوالات کیے گئے کہ وہ کتنے عرصے سے موبائل فون کا استعمال کررہے ہیں، وہ ہفتے میں کتنے گھنٹے موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور آیا وہ اسپیکر فون استعمال کرتے ہیں یا ہینڈز فری ڈیوائس کو استعمال میں لاتے ہیں۔

Angry Phone Call Images – Browse 88,223 Stock Photos, Vectors, and Video |  Adobe Stock

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ ہر ہفتے 30 منٹ یا اس سے زیادہ فون پر بات کرتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

جن لوگوں نے فون کال پر ہفتے میں چھ گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ تھا جنہوں نے پانچ منٹ سے کم وقت گزارا۔

تاہم مطالعہ کے شرکاء جتنا وقت موبائل فون استعمال کر رہے تھے اس دوران وہ ہینڈز فری استعمال کر رہے تھے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرے سے محفوظ رہے۔