Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینسر سے بچنے کا آسان طریقہ جان لیں

کینسر اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا ایسا جان لیوا مرض ہے جس کا علاج تو ممکن ہے مگر وہ کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔

مردوں میں مثانے کا کینسر اس مرض کی دوسری عام ترین قسم ہے جبکہ مثانے کے کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنا بہت آسان ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر خود کو فٹ رکھ کر مرد مثانے کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ دل اور نظامِ تنفس کی فٹنس کو ہر سال معمولی حد تک بہتر بنانے سے بھی مثانے کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اچھی کارڈیو فٹنس سے مثانے کے کینسر کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

تیز رفتاری سے چہل قدمی، دوڑنے، تیراکی، سیڑھیاں چڑھنے اور سائیکل چلانے جیسی سرگرمیوں سے کارڈیو فٹنس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ان ورزشوں سے دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہو جاتی ہے جبکہ سانس پھول جاتی ہے، جس سے دل اور نظام تنفس سے جڑی صحت بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ کارڈیو فٹنس کو ہر سال 3 فیصد بہتر بنانے والے مردوں میں سرطان کی اس قسم کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ آپ جسمانی طور پر جس حد تک سرگرم ہوں گے، مثانے کے کینسر کا خطرہ اتنا کم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دل اور نظامِ تنفس کے نظام کی فٹنس بہتر بنانا زیادہ مشکل نہیں، درحقیقت رقص کرنے سے بھی آپ یہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔