Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسیقی سننے کا حیران کُن فائدہ سامنے آ گیا

موسیقی سننے کا حیران کُن فائدہ سامنے آ گیا ہے۔

ایک نئے پول میں معلوم ہوا ہے کہ اکثریت بوڑھے افراد کا ماننا ہے کہ موسیقی ان کے لیے تفریحی شے سے زیادہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

Three Benefits of Listening to Music for the Elderly | Wessex Care

جی ہاں، صحت مند بڑھاپے کے متعلق کیے جانے والے پول کے نئے نتائج کے مطابق 50 سے 80 برس کے درمیان 75 فیصد افراد نے بتایا کہ موسیقی ان کو ذہنی دباؤ سے راحت بخشتی ہے جبکہ 65 فیصد افراد نے کہا کہ موسیقی ان کی ذہنی صحت یا مزاج میں بہتری میں مدد دیتی ہے۔

60 افراد کا کہنا تھا کہ موسیقی سننے سے وہ اپنے اندر توانائی محسوس کرتے ہیں جبکہ 41 فیصد افراد نے کہا کہ موسیقی ان کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

اس کے علاوہ 48 فیصد افراد نے موسیقی کو اپنی زندگی میں معمولی اہم قرار دیا۔

Premium Photo | This song has never sounded better shot of an elderly male  wearing headphones and listening to music in a studio against a grey  background

پول ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے پروفیسر جول ہوویل کے مطابق موسیقی میں زندگی کو بامعنی اور پُرلطف بنانے کی طاقت ہوتی ہے، یہ انسانی وجود کے بنیادی سانچے میں بُنی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسیقی اپنے اندر صحت کے متعدد مسائل پر محسوس کیے جانے والے اثرات بھی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محققین یہ جانتے ہیں کہ موسیقی بلڈ پریشر اور ڈپریشن کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر پڑنے والے مثبت اثرات سے تعلق رکھتی ہے۔