آج ہم آپکو بتائیں گے کہ وزن کم کرنا کرنے کے لئے کس دال کا استعمال کرنا چاہیے۔
ہری مونگ کی دال وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جی ہاں، ہری مونگ کی دال کو پودے سے حاصل کیا جاتا ہے جو فائبر، پروٹین، وٹامن بی 6، وٹامن سی اور فولیٹ سمیت منرلز میں آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم کا خزانہ ہے۔

غذائیت سے بھر پور
غذائیت سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ہری مونگ کی دال کے استعمال سے قوت مدافعت کو تقویت ملتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ درست رہنے کے ساتھ ساتھ جسم کے تمام پٹھے بھی اپنا کام بخوبی انجام دیتے ہیں اور ساتھ ہی وزن بھی کم ہوتا ہے۔
فائبر کا خزانہ
ہری مونگ دل میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ آنتوں کو صحت مند بنانے اور آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے سبب قبض کی شکایت کم ہو جاتی ہے۔
وزن کم کرے
اس چھوٹی سی دال میں کیلوریز کم اور پروٹین اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے استعمال سے آپ کا پیٹ دن بھر بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور یہ بھوک کو کم کرتا ہے جو وزن کم کرنے کیلئے بہترین ہے۔
دل کو صحت مند بنائے
ہری مونگ کی دال میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے جس کے سبب دل صحت مند رہتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کو بھی کنڑول میں رکھتی اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔




















