اپنی زندگی میں کامیاب ہونا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق زندگی کو کامیاب اور اپنے شریک حیات سے تعلق کو طویل المعیاد بنانے کے لئے نرم لہجے میں بات کرنا اپنی عادت بنالیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ آواز کے ذریعے دیگر افراد سے رابطے اہم ترین انسانی خصوصیت ہے اور ہمارے لہجے کا آہنگ آواز کا سب سے زیادہ قابلِ توجہ پہلو ہے۔
اس تحقیق میں 22 ممالک سے تعلق رکھنے والے 3173 افراد کو شامل کرکے انہیں آوازوں کی ریکارڈنگز سنائی گئی۔
ان آڈیو کلپس میں مردوں یا خواتین کی آوازوں کی مختلف شدت والی فریکوئنسیز کو استعمال کیا گیا تھا مگر وہ سب ایک ہی جملے کو بار بار بول رہے تھے۔
اس کے بعد تحقیق میں شامل مردوں کو ایسی مردانہ آوازوں کو منتخب کرنے کا کہا گیا جو ان کے خیال میں قابلِ احترام، کامیاب یا باصلاحیت افراد کی ہوسکتی تھیں۔

اسی طرح انہیں ہدایت کی گئی کہ کونسی آوازیں سن کر وہ خواتین کو مختصر یا طویل المعیاد رشتے کو منتخب کریں گے۔
تحقیق میں شامل خواتین کے لیے یہ الٹ کر دیا اور قابلِ احترام یا کامیاب کا انتخاب خواتین کی آوازوں سے کرنے کا کہا گیا جبکہ مختصر یا طویل المعیاد تعلق کے انتخاب کے لیے مردانہ آوازوں کا استعمال کیا گیا۔
اس منفرد تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ آواز کی فریکوئنسی کی شدت سماجی تصور پر اثر انداز ہوتی ہے۔
نرم لہجے میں بات کرنے والے مردوں یا خواتین کو زیادہ کامیاب، قابلِ احترام اور کامیاب تصور کیا جاتا ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خواتین اور مرد دونوں ہی نرم لہجے والی آوازوں کو طویل المعیاد رشتے کے لیے زیادہ پرکشش تصور کرتے ہیں۔




















