Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزن کم کرنے والی ادویات کا استعمال کرنے والے افراد ہوجائیں ہوشیار!!!

وزن کم کرنے والی ادویات کا استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آ گئی ہے۔

معروف دوا ساز کمپنی کے مطابق وزن کم کرنے والے انجیکشن مریضوں کے پٹھوں کے سکڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

جی ہاں، برطانیہ میں موٹاپے کے بحران سے نمٹنے کے لیے ویگووی جیسے انجیکشنز (جو ایک ہارمون کی طرح کام کرتے ہوئے جسم کو بھرا پیٹ ہونے کا احساس دلاتے ہیں) کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

لیکن ماہرین نے خبردار کیا کہ یہ انجیکشن مریضوں کے پٹھوں کے سکڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ان انجیکشنز کے سبب صارف میں پٹھوں کے مقابلے میں چکنائی کا تناسب زیادہ ہوجاتا ہے اور ادویات کو روکے جانے پر وزن میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

 دوا استعمال کرتے وقت صارف وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ چکنائی اور پٹھے بھی کھو دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد جیسے ہی ادویات لینا روکیں گے ویسے ہی ان میں چکنائی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا لیکن پٹھوں کے اندر کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے سالوں میں وزن کم کرنے والی ادویات کی مارکیٹ کی مالیت اربوں ڈالر کی ہوگی۔