پیاز آئرن، اینٹی آکسیڈینٹ، ضروری وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
تو آج ہم آپکو پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔
ماہرین صحت کے مطابق پیاز ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو تر و تازہ اور چمکدار رکھتے ہیں۔
پیاز کا استعمال جھریوں اور تیزی سے بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے۔
پیاز کم کیلوریز والی زیادہ فائبر والی سبزی ہے جو آپ کا زیادہ دیر تک پیٹ بھر کر رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ آپ کے جسم میں کیلوریز کو کم کرکے وزن کم کرنے کی کوششوں میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
سلفر اور کیورسیٹن، پیاز میں پائے جانے والے یہ دو مرکبات ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور آسٹیوپوروسس کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
پیاز میں موجود سلفر جسم میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
پیاز میں قوت مدافعت بڑھانے والے اجزا اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو جسم کو انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ نظام ہاضمہ کو مضبوط بناتا ہے ۔
سرخ پیاز ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مؤثر ہے، اس میں ایسے مادوں کی بدولت جو ہائپوگلیسیمک اثرات رکھتے ہیں اور لبلبے کے رس کے اخراج کو متحرک کرتے ہیں۔
سرخ پیاز ہاضمے کو بڑھاتی ہے۔ قبض سے لڑنے میں مدد کرتی ہے اور آنتوں کی بندش کو روکتی ہے۔




















