روس کے سائنسدان کینسر کی ویکسین تیار کرنے کے لئے پُر عزم ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم کینسر کی ویکسین اور نئی نسل کے لیے مدافعتی ادویات بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں جو جلد ہی مریضوں کے لیے دستیاب ہو جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے جلد ہی ویکسین کو انفرادی تھراپی کے مؤثر طریقوں کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کئی ممالک اور کمپنیاں کینسر کی ویکسین پر کام کر رہی ہیں، پچھلے سال برطانیہ کی حکومت نے جرمنی میں مقیم ادارے بائیو این ٹیک (BioNtech)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد 2030 تک 10 ہزار مریضوں کو ذاتی نوعیت کے کینسر کے علاج فراہم کرنے والے کلینیکل ٹرائلز شروع کرنا تھا۔
مشہور فارما کمپنی(Moderna and Merck & Co) بھی ایک تجرباتی کینسر کی ویکسین تیار کر رہی ہے جس کے درمیانی مرحلے کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ میلانوما نامی ویکسین سب سے مہلک جلد کے کینسر سے ہونے والی موت کے امکانات کو کافی حد تک کم کر سکتی ہے۔




















