کینسر اب لاعلاج مرض نہیں مگر اس کا علاج انتہائی تکلیف دہ ضرور ہوتا ہے جبکہ ایک مخصوص اسٹیج پر کوئی دوا کارآمد ثابت نہیں ہوتی۔
تو اگر آپ کینسر کے خطرات سے بچنا چاہتے ہیں تو مالٹے کا استعمال لازمی کریں۔
جی ہاں، مالٹا نہ صرف ذائقہ دار اور رس سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ اس میں ایسے مفید طبی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نہایت مفید تصور کیے جاتے ہیں۔

آئیے ہم آپکو مالٹے کے اور بھی حیرت انگیز فوائد بتاتے ہیں۔
وزن کم کرے
وزن کم کرنے کے خواہشمند مالٹا کھائیں کیونکہ یہ پھل موٹاپا کم کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کینسر
اگر آپ کینسر کے خطرات سے بچنا چاہتے ہیں تو مالٹے کا استعمال لازمی کریں کیونکہ یہ کینسر لاحق ہونے کے خطرات میں کمی لاتا ہے۔
قبض
قبض کو’ ام الامراض’ کہتے ہیں جو کہ عموماً طرز زندگی میں تبدیلیوں کا نتیجہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ مالٹے کو پھوک سمیت کھانے سے آپ بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں قبض سے دوری کا مطلب ہے کہ لاتعداد بیماریوں سے محفوظ رہنا۔
ہاضمے کا نظام
اگر انسان کا ہاضمے کا نظام مسائل کا شکار ہو تو اس روزمرہ کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوجاتی ہے لیکن مالٹا قدرت کا ایک ایسا انمول تحفہ جو نظامِ انہضام کو صحت مند رکھنے کے حوالے سے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مسوڑھوں سے خون
مالٹے کا جوس پینا بھی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے بالخصوص یہ مسوڑھوں سے خون آنے کی شکایت کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر
مالٹا کولیسٹرول کو نارمل رکھنے کے حوالے سے اور ہائی بلڈ پریشر کے مرض کے حوالے سے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مرض ہے جو ختم تو نہیں ہوتا لیکن اپنی خوراک کا خیال رکھ کر اس پر قابو ضرور پایا جاسکتا ہے اور اس کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔
زہریلے مادے
مالٹے کھانا جسم سے زہریلے مادوں اور گرمی کو خارج کرنے کا سبب بنتا ہے جس سے نہ صرف قوتِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے بلکہ انسان صحت مند بھی رہتا ہے۔
اس لیے مہنگی دواؤں اور ڈاکٹروں سے بہتر ہے کہ اپنے پسندیدہ پھلوں کی فہرست میں سب سے ٹاپ پر مالٹے کو رکھیں۔
رنگت میں نکھار
مالٹے کھانے سے آپ کے چہرے کی رنگت نکھر سکتی ہے اور اس سے آپ طویل مدت تک جوان نظر آسکتے ہیں یعنی مالٹا بڑھاپے کے اثرات ظاہر ہونے میں تاخیر کا سبب بنتا ہے۔




















