ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گاجر میں رنگت میں نکھار پیدا کرنے کی خاصیت موجود ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق گاجر میں رنگت میں نکھار پیدا کرنے اور جلد کو نئی دلکشی دینے کی خاصیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ یہ خون کو صاف کرنے اور جلد کو سرخی مائل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی رنگت نکھارنے اور دلکشی میں اضافے کی خواہشمند خواتین کو یہ سبزی کثرت سے استعمال کرنی چاہیے۔ گاجر کو اگر بھاپ یا پانی میں ابال کر استعمال کیا جائے تو جلد میں حیران کن حد تک دلکشی پیدا ہوجاتی ہے۔
موٹاپے کے ہاتھوں پریشان خواتین کو چاہیے کہ وہ کچی گاجروں کا سلاد اکثرت سے کھائیں، یہ ان کی غذائی ضروریات کو بھی پورا کرے گا اور مٹاپے کو بھی قابو کرے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کا جوس صحت کی حفاظت کے ساتھ جسم میں خون کی کمی پوری کرکے رنگت نکھارتا ہے۔ بیماری کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہوجانے والی خواتین استعمال کریں تو کچھ ہی دنوں میں ان کا چہرہ بھرابھرا دکھائی دے گا۔




















