موجودہ دور میں نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
حال ہی میں ایک رپورٹ میں ان چیزوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن پر عمل کر کے نوجوان ہارٹ اٹیک سے بچ سکتے ہیں۔
صحت مند غذا کھائیں
اپنی غذا میں پھل، سبزیاں، اناج، پروٹین سے بھرپور خوراک اور صحت مند چکنائی شامل کریں، اس سے کولیسٹرول کی سطح اور ہارٹ اٹیک ہونے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
ذیابیطیس پر قابو پائیں
ذیابیطیس ہارٹ اٹیک کے تناظر میں ایک اہم خطرہ ہے۔ خوراک، ورزش اور ادویات سے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
پوری نیند لیں
کم خوابی بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک کے لیے دیگر خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔ اس خطرے کو کم کرنے کے لیے روزانہ سات سے نو گھنٹے نیند لیں۔
ورزش کو معمول بنائیں
ورزش کے معمول سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح اور مناسب وزن کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ تک ہلکی پھلکی ورزش کریں، مثال کے طور پر واک، سائیکلنگ یا تیراکی کی جا سکتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے گریز
سگریٹ نوشی اور الکوحل کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ سگریٹ نوشی کو چھوڑنے اور الکوحل کے استعمال کو کم کرنے سے دل کی صحت نمایاں طور پر بہتر ہو سکتی ہے۔
باقاعدگی سے طبی معائنہ کروائیں
اپنے طبی معالج سے باقاعدگی سے معائنہ کروانے سے بلڈ پریشر، کولیسٹرول لیول اور ہارٹ اٹیک کے لیے خطرہ بننے والے دیگر عوامل کی نگرانی میں مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر کے تجویز کردہ ٹیسٹ کروائیں جن سے ابتدا میں ہی ممکنہ خطرات کی شناخت کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔
صحت مند وزن برقرار رکھیں
موٹاپا ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ صحت مند خوراک اور ورزش صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مددگار ہونے کے علاوہ خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔




















