Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورزش کرنے کا ایک اور فائدہ سامنے آ گیا

ورزش کرنے کا ایک اور حیران کُن فائدہ سامنے آ گیا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق خواتین کی جانب سے کم ورزش کرنے کے باوجود انہیں صحت کے وہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جو مردوں کو زیادہ اور سخت ورزش کرنے کے باوجود نہیں مل پاتے۔

The Value of Exercise for Women's Health - IDEA Health & Fitness

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں کو ہفتے میں 300 منٹ کی مختلف ورزشیں کرنے کے باوجود صحت کے وہ فوائد حاصل نہیں ہو پا رہے جو کہ خواتین کو ہفتہ وار 57 منٹ کی ورزش سے ہو رہے ہیں۔

تحقیق میں ماہرین نے یہ دیکھنے کی کوشش کہ مختلف ایکسرسائیز کرنے سے مرد اور خواتین کی صحت اور زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا کہ اگر مرد سخت اور مختلف اقسام کی ورزشیں کریں جبکہ خواتین صرف دوڑنے یا تیز گھومنے کا کام کریں تو بھی انہیں مردوں کے مقابلے زیادہ صحت کے فوائد مل سکتے ہیں۔

East Side BID hosts first fitness crawl

ماہرین نے بتایا کہ ممکنہ طور پر کم ایکسرسائیز کے باوجود خواتین کو صحت کے زیادہ فوائد اس لیے ملتے ہیں کہ ان کے مسلز میں ایک خصوصی طرح کا کیمیکل زیادہ پایا جاتا ہے جو کہ عارضہ قلب سمیت دیگر بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے اور خواتین کی جانب سے کم ورزش کرنے کے باوجود مذکورہ کیمیکل اچھی طرح کام کرنے لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مرد اور خواتین میں ٹیسٹس اور بیماریوں کی شرح مختلف ہوتی ہے، اسی طرح ورزش سے خواتین کو حاصل ہونے والی مختلف مطلوبہ مقدار جلد مکمل ہوجاتی ہوگی جس وجہ سے انہیں زیادہ فوائد ملتے ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق خواتین کی جانب سے تھوڑا بھی متحرک ہونا انہیں صحت مند زندگی فراہم کرتا ہے جبکہ اچھی خاصی ورزش کرنے والی خواتین جاذب نظر طویل زندگی بھی پاتی ہیں۔

What Are Some of the Best Exercises for Weight-Loss in Women?