آج ہم آپکو چند آزمودہ طریقے بتائیں گے جو آپ کی زندگی کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
گھروں میں تھوڑے دن بھی دال یا اناج رکھیں تو ان میں کیڑے لگ جاتے ہیں اور سارا اناج خراب ہوجاتا ہے۔
تو اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے لہسن کے چھلکے اور بیچ کی ڈنڈی کو جمع کر کے کسی ٹشو پیپر میں لپیٹ دیں۔
اب اس ٹشو پیپر کو دال یا اناج کے ڈبے میں رکھ دیں۔
اگر ڈبے میں کیڑے ہوں گے تو وہ باہر نکل جائیں گے اور نئے کیڑے بھی جنم نہیں لیں گے۔
اس کے علاوہ دال اور اناج کے ڈبوں میں 4 سے 5 ثابت لال مرچ رکھنے سے بھی کیڑے بھاگ جاتے ہیں جبکہ نیم کے پتے بھی رکھنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
اب بات کرتے ہیں عینک لگانے والے افراد کی جو اکثر اس لئے پریشان رہتے ہیں کہ عینک پر اسکریچز آ گئے اور وہ صاف بھی نہیں ہورہے۔
اس مشکل مرحلے کا بھی ہمارے پاس حل ہے۔
کرنا صرف یہ ہے کہ تھوڑی سی ویسلین لے کر عینک کے شیشوں پر اچھی طرح لگائیں اور پھر ٹشو پیپر سے صاف کر لیں۔ سارے اسکریچز ختم ہوجائیں گے۔




















