Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہارٹ اٹیک اور امراض قلب سے بچنے کیلئے کتنی ورزش کرنا ضروری ہے؟ جانیے

حالیہ برسوں میں جوان افراد میں دل کے امراض کی شرح میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

صحت مند طرز زندگی سے دل کو صحت مند رکھنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا اور اس حوالے سے ورزش اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہاں سوال یہ ہے کہ دل کو صحت مند رکھنے کے لیے کتنی ورزش کرنا ضروری ہے؟ اس کا جواب امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے دے دیا ہے۔

  امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہر ہفتے کم از کم ڈھائی گھنٹے تک معتدل ورزش جیسے چہل قدمی کرنے سے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ ہر ہفتے 75 منٹ کی سخت ورزش سے بھی دل کو صحت مند بنایا جا سکتا ہے، کچھ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں 15 منٹ کی ورزش بھی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ ورزش کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ جن افراد کے خاندان میں امراض قلب کی تاریخ ہوتی ہے، ان میں ہارٹ اٹیک یا دل کی دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے اور انہیں ورزش کو معمول بنانے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔