امرود ایسا پھل ہے جو بیشتر افراد کو پسند ہوتا ہے اور اس کا کٹھا میٹھا ذائقہ دل جیت لیتا ہے۔
یہ پھل اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور زبردست غذائی اجزا اسے صحت کے لیے بہت فائدہ مند بھی بناتے ہیں۔
لیکن کیا آپ ہرے امرود کے علاوہ سیاہ امرود کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
سیاہ امرود اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، اس پھل میں 100 گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے جبکہ اس کے علاوہ وٹامن اے، بی اور آئرن کے علاوہ پروٹین بھی کثیر تعداد میں شامل ہوتا ہے۔

اس میں کیلشیم بھی پایا جاتا ہے اس لئے یہ ہڈیوں کے لئے بہت بہترین ہے۔
کالا امرود اندر اور باہر دونوں طرف سے سیاہ ہوتا ہے البتہ اس میں زہر کا عنصر موجود نہیں۔
سیاہ امرود کراچی میں کہاں پایا جاتا ہے؟
کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے پیچھے جناح اربن فاریسٹ میں کالے امرود کے کئی پودے موجود ہیں۔

15 ایکڑ پر پھیلے ہوئے اس اربن فاریسٹ میں تقریباً 4000 پودے اور درخت ہیں جن میں بڑی تعداد نایاب قسام کے درختوں کی ہے ان میں سے ہی ایک نایاب اور کمیاب پودا سیاہ امرود کا بھی ہے۔




















