Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ عام غذا جو 32 سنگین امراض کا شکار بنا سکتی ہے!

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ وہ کونسی عام غذا ہے جو انسان کو 32 سنگین امراض کا شکار بنا سکتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے بےشمار امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Fast food can be part of your healthy lifestyle - Daily Times

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے صحت کو متعدد نقصان دہ اثرات کا سامنا ہوتا ہے، اس طرح کی غذاؤں کا زیادہ استعمال امراضِ قلب، کینسر، ذیابیطس ٹائپ 2، ذہنی امراض اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

یاد رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

Fast Food Opinions – The Looking Glass

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے نظام تنفس، دل، معدے، میٹابولک اور دماغی صحت سے جڑے 32 امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، ان غذاؤں کا استعمال جتنا زیادہ کیا جائے گا، سنگین امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح انزائٹی اور دیگر عام ذہنی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ 48 سے 53 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 12 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 21 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ڈپریشن سے متاثر ہونے کا امکان 22 فیصد زیادہ ہوتا ہے جبکہ موٹاپے اور نیند کے مسائل کا خطرہ 46 سے 66 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال اور دمہ، نظام ہاضمہ کی صحت، کینسر کی کچھ اقسام اور کارڈیو میٹابولک صحت کے درمیان تعلق کے شواہد بھی دریافت کیے گئے۔