Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اچھی صحت کے لیے کتنے گھنٹے کی نیند ضروری ہے؟

نیند کی کمی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ بے خوابی کی شکایت اکثر ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کی جانب اشارہ کررہی ہوتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ اچھی صحت کے لیے کتنے گھنٹے کی نیند ضروری ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

ہر رات کم از کم 7 گھنٹے نیند کی ضروری ہے لیکن ہر رات 8 گھنٹے نیند کو مثالی تصور کیا جاتا ہے۔

ماہرین نے ہر عمر کے افراد کے دورانیے کے بارے میں بتایا ہے۔

نومولود بچوں کے لیے 14 سے 17 گھنٹے، 4 سے 12 ماہ کے بچوں کے لیے 12 سے 16 گھنٹے، ایک سے 2 سال کے بچوں کے لیے 11 سے 14 گھنٹے، 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے 10 سے 13 گھنٹے جبکہ 6 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے 9 سے 12 گھنٹے نیند کا مشورہ دیا گیا ہے۔

13 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے 8 سے 10 گھنٹے، 18 سے 64 سال کے افراد کے لیے 7 سے 9 گھنٹے جبکہ 65 یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے 7 سے 8 گھنٹے نیند بہترین تصور کی جاتی ہے۔

نیند کی کمی کے شکار افراد کے لیے مختلف کاموں پر توجہ مرکوز کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔

چڑچڑاہٹ اور انزائٹی بھی نیند کی کمی کی علامات ہیں، نیند کی کمی سے ذہن اور مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نیند کی کمی کے شکار افراد کے جسمانی وزن میں اضافہ بھی ہوتا ہے، خاص طور پر نیند کی دائمی کمی کے شکار افراد میں انسولین کی مزاحمت بھی بڑھتی ہے جس سے بھی موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔